![](https://nextpakistan.com/wp-content/uploads/2024/03/chinese-rice_20_11zon.webp)
- March 1, 2024
- Uzair Zubair
- 0
چائنیز رائس ایک بہت ہی مزیدار ڈش ہے اس میں زیادہ تیز مصالحاجات کا استعمال نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے اس پکوان کو سب ہی شوق سے کھاتے ہیں کیونکہ یہ صحت کے لیے بھی ایک مفید ڈش ہے ۔ اس میں شامل چکن پاوڈر اور سبزیاں اس کے ذائقے میں مزید اضافہ کرتے ہیں ۔
اجزا
چاول ۔۔۔۔۔۔۔ 2 کپ
آ ئل ۔۔۔۔۔۔۔ 2 کھانے کے چمچ
انڈے ۔۔۔۔۔ 2 عدد
بند گو بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 عدد
سفید مرچ پاوڈر ۔۔۔۔۔۔۔ آ دھا کھانے کا چمچ
چکن پاوڈر ۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
چینی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
نمک ۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ یا حسب ذائقہ
ہرا دھنیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ 2 کھانے کے چمچ
تل کا تیل ۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
ترکیب
سب سے پہلے ایک برتن میں پانی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں پانی گرم ہونے پر اس میں بھگوئے ہوئے چاول شامل کر کے ابال لیں ۔ جب چاول ابل جائیں تو چاول ایک ڈش میں نکال لیں۔
دوسرے برتن میں آ ئل ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور اس میں بیٹ کئے ہوئے انڈے ڈال کر مکس کر کے ہلکا سا فرائی کر یں اور اس میں چوپ کی ہوئی گاجر اور بند گوبھی شا مل کر کے 1 سے 2 منٹ کے لیے اچھے سے مکس کریں ۔
تھوڑی دیر پکانے کے بعد اس میں ابلے ہوئے چاول شامل کر کے مکس کر لیں ساتھ ہی اس میں سفید مرچ کا پاوڈر ، چکن پاوڈر ، ایک کھانے کا چمچ چینی ، نمک ( حسب ذائقہ ) اور چوپ کیا ہوا ہرا پیاز ڈال کر مکس کریں ۔
آ خر میں ایک کھانے کا چمچ تل کا تیل شامل کر کے 1 سے 2 منٹ کے لیے پکا کر چولہے سے اتار لیں ۔
لیجیے ! مزیدار چائنیز رائس تیار ہیں ٹرے میں نکال کر پیش کریں