![](https://nextpakistan.com/wp-content/uploads/2024/03/Aam-ka-Murabba.jpg)
- March 25, 2024
- Uzair Zubair
- 0
آم کا مربع پاکستان میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے اس کو کھانے کے بے شمار فوائد ہیں جو کہ ہمارے جسمانی صحت کے لئے بہت مفید ہیں۔ آم کا مربع معدہ، دل اور کینسر جیسی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ اس کو بنانے کا طریقہ بہت ہی آسان اور سادہ ہے۔ آم کا مربع سب ہی شوق سے کھاتے ہیں ۔
اجزاء
کچے آ م ۔۔۔۔آدھا کلو
پانی۔۔۔۔۔۔۔ تین کپ
چینی۔۔۔۔۔۔ آدھا کلو
ہری الائچی ۔۔۔۔۔۔پانچ سے چھ عدد
لیموں کا رس۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
دار چینی۔۔۔۔۔۔ دو عدد
لونگ۔۔۔۔۔ دو عدد
زعفران۔۔۔۔۔۔ دو چٹکی
ترکیب
سب سے پہلے تمام آم لے کر ان کا چھلکا اتار لیں ۔ چھلکا اتارنے کے بعد آم کو کیوب کی شکل میں کاٹ لیں ۔ تمام آم کاٹنے کے بعد ایک پین میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اس میں 3.5 کپ پانی شا مل کریں۔
پانی ڈالنے کے بعد 10 سے 12 منٹ تک آم کو ابالیں۔ 12 منٹ بعد چھری کی مدد سے چیک کر لیں کہ آم گل جائیں، جب آم گل جائیں تو آم کو سٹیرین کرلیں ۔
پانی نکالنے کے بعد آم پین میں ڈال کر چولہے پر رکھیں اور اس میں آدھا کلو چینی ڈال کر اس میں لیموں کا رس شامل کریں۔ آہستہ آہستہ چمچ کی مدد سے ہلاتے رہیں تاکہ آم خراب نہ ہوں۔
چمچ کی مدد سے تب تک ہلاتے رہیں جب تک چینی پگھل نہ جائے جب چینی پوری طرح سے پگھل جائے تو اس میں دو عدد دارچینی ،دو لونگ ،چھ عدد ہری الائچی ، دو چٹکی زعفران شامل کرکے مکس کریں ۔
تمام اجزاء شامل کرنے کے بعد پانچ سے چھ منٹ کے لیے درمیانی آنچ پر پکائیں۔
آم کو اس وقت تک پکائیں جب تک کہ چینی کی چاشنی نہ بن جائے جب چینی کی چاشنی بن جائے تو آم کے مربع کو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرلیں
لیجئے مزیدار آم کا مربع تیار ہے ٹھنڈا کر کے ایک جاڑمیں ڈال لیں آم کے مربع کو جاڑ میں ڈال کر ایک مہینے کے لیے فریج میں اسٹور بھی کر سکتے ہیں