![](https://nextpakistan.com/wp-content/uploads/2024/03/afghani-kabab_12_11zon.webp)
- March 1, 2024
- Uzair Zubair
- 0
افغانی کبا ب کا ذائقہ اور بنانے کا طریقہ اس کو با قی ڈشیز سے منفرد بنا تا ہے کو ئلوں پر پکانے کی وجہ سے اس کا ذا ئقہ بہت ہی مزیدار ہوتا ہے یہ سب ہی لوگوں کی پسندیدہ ڈش ہے
اجزا
قیمہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آ دھا کلو
ثا بت دھنیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
داڑ چینی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک عد د
ثابت کالی مرچ ۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
لونگ ۔۔۔۔۔۔۔۔ 2 عدد
خشک دھنیا پاوڈر ۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
ادرک پیسٹ ۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
ثابت سرخ مرچ ۔۔۔۔۔۔۔ 3 عدد
لہسن ۔۔۔۔۔۔۔۔ 2 سے 3 ٹکڑی
زیرہ پاوڈر ۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
زیتون کا تیل ۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
پیاز ۔۔۔۔۔۔۔ 1 عدد
ترکیب
افغانی کباب بنانے کے لیے سب سے پہلے قیمہ کو صاف پانی سے اچھے سے دھو کر باول میں نکال لیں ۔
تمام مصالحہ جات یعنی ثابت دھنیا ، داڑھ چینی ، ثابت کالی مرچ، لونگ ، خشک دھنیا کا پاوڈر ، ادرک اور لہسن کا پیسٹ ، ثا بٹ سرخ مرچ ، زیرہ پاوڈر اور 1 کھانے کا چمچ زیتون کا تیل سلوٹ میں ڈال کر تمام مصالحہ جات کو پیس لیں ۔۔
ایک پیاز کا چھلکا اتار کر صاف پانی سے دھو لیں اور چوپ کر لیں ۔ پیاز کو چوپ کر کے قیمہ میں شامل کر دیں
پسے ہوئے مصالحاجات کو بھی قیمہ میں شامل کر کے مکسچر تیار کر لیں ۔
قیمہ کا کباب کے لیے تیار کردہ پیسٹ کو درمیانی مقدار میں لے کرہاتھوں کی مدد سے سیخ پر لگائیں اور یہی لائحہ عمل باقی کباب تیار کرنے کے لیے استعمال کریں
انگیٹھی میں کوئلے ڈال کر گرم کر لیں اور پھر کوئلوں پر کباب کو پکائیں ۔ کباب کو وقفے وقفے سے پلٹتے رہیں تا کہ یہ جلے نہ ۔
لیجیے ! مزیدار افغانی کباب تیار ہیں چٹنی اور نان کے ہمراہ مہمانوں کو پیش کریں