![](https://nextpakistan.com/wp-content/uploads/2024/03/bohri-chicken-cutlets_17_11zon.webp)
- March 1, 2024
- Uzair Zubair
- 0
بوہری چکن کٹلٹس پاکستان میں سٹریٹ فوڈ کے نام مشہور ہے ۔ یہ بچوں اور بڑوں سب کی پسندیدہ ڈش ہے یہ بچوں کو سنیکس کے طور پر لنچ بو کس بنا کے بھی دئیے جاتے ہیں ۔ اس میں ڈالے جانے والے مصالحہ اس کو مزیدار بناتے ہیں ۔
اجزا
چکن ( بون لس ) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آ دھا کلو
ہری مرچ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 4 سے 5 عد د
کٹی ہوئی لال مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ آ دھا کھانےکا چمچ
کالی مرچ کا پاو ڈر ۔۔۔۔۔۔۔۔ آ دھا کھانے کا چمچ
سرخ مرچ کا پاوڈر ۔۔۔۔۔۔۔۔ آ دھا کھانے کا چمچ
دھنیا پاوڈر ۔۔۔۔۔۔۔ آ دھا کھانے کا چمچ
نمک ۔۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
ادرک اور لہسن کا پیسٹ ۔۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
ڈبل روٹی ۔۔۔۔۔۔۔۔ 4 عدد
انڈہ ۔۔۔۔۔۔۔ 2 عدد
بریڈ کرمس ۔۔۔۔۔۔۔ 1 کپ
آ ئل ۔۔۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
ترکیب
بون لس چکن کو اچھے سے صاف پانی میں دھو لیں ۔
چکن کٹلٹس بنانے کے لیے سب سے پہلے چکن کو گرائینڈر میں ڈال کر اس میں کٹی ہوئی ہری مرچیں ۔1 کھانے کا چمچ کٹی ہوئی لال مرچ ، آ دھا کھانے کا چمچ گرم مصالحہ ، آ دھا کھانے کا چمچ کالی مرچ کا پاوڈر ، آ دھا کھانے کا چمچ خشک دھنیا کا پاوڈر ، سرخ مرچ آ دھا کھانے کا چمچ ، نمک حسب ضرورت یا ایک کھانے کا چمچ اور 1 کھانے کا چمچ ادرک اور لہسن کا پیسٹ شامل کر کے گرا ئینڈ کر لیں ۔
4 عد دڈبل رو ٹی کو پانی میں اچھے سے بھگو لیں اور بعد میں ڈبل روٹی سے پانی کو اچھے طریقے سے نچوڑ کر ڈبل روٹی کو گرائینڈ میں ہی چکن کے پیسٹ میں شامل کر کے گرائنیڈ کر لیں ۔
دو عدد انڈے ایک پلیٹ میں ڈال کر اس میں ایک چٹکی نمک اور 4/1 کھانے کا چمچ کالی مرچ کا پاوڈر ڈال کر انڈوں کو چمچ کی مدد سے بیٹ کر لیں ۔
چکن کے پیسٹ کو کٹلٹس بنانے کے لیے ہاتھوں کو ہلکا سا آ ئل لگا کر گریسی کر لیں تا کہ چکن کا پیسٹ ہاتھوں کے ساتھ نہ چپکنے لگے ۔
چکن کے پیسٹ کو لے کر درمیانی شکل کے گو ل گول کٹلٹس بلکل باریک بنا کر ان پر بریڈ کرمس لگالیں۔
ایک پین میں آئل ڈال کر چولہے پر رکھیں اور پھر تیار کردہ کٹلٹس کو انڈ وں میں ڈپ کر کے آ ئل میں 4 سے 5 منٹ کے لیے فرائی کریں ۔ کٹلٹس کو زیادہ دیر تک فرائی نہ کریں کیونکہ اس سے کٹلٹس سخت ہو جاتے ہیں ۔
فرائی کرنے کے بعد کٹلٹس کو پلیٹ میں نکال کر چٹنی یا کیچپ کے ساتھ پیش کریں ۔
لیجیے ! مزیدار بوہری چکن کٹلٹس تیار ہیں ۔