![](https://nextpakistan.com/wp-content/uploads/2024/02/albaik-chicken_1_11zon.webp)
- February 9, 2024
- Uzair Zubair
- 0
البیک چکن ایک پاکستانی ڈش ہے یہ مرغی کے ٹکڑے ہوتے ہیں جو ایک خاص مصالحے میں مرغی کے ساتھ ملا کر فرن میں بیک کیے جاتے ہیں تاکہ وہ خوشبودار، کرسپی اور ذائقہ دار ہوں۔ البیک چکن مختلف چٹنیوں یا سوسز کے ساتھ سرو کیا جاتا ہے اور عام طور پر ناشتے یا دوپہر کے وقت خوراک کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ اس کو سٹریٹ فوڈ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اس کی ڈبل میرینیشن کی وجہ سے اس کے ذائقے کا کوئی جواب نہیں ۔
اجزا
چکن (کھال کے ساتھ ) ۔۔۔۔۔۔۔ 1 مکمل مرغی
آ ئل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 سے 2 کپ
معدہ ۔۔۔۔۔۔۔ 2 کلو گرام
پانی ۔۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
چلی سوس۔۔۔۔۔۔ 2 کھا نے کے چمچ
.ہوٹ سوس ۔۔۔۔۔ 2 کھانے کا چمچ
سویا سوس ۔۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
لیمن سالٹ ۔۔۔۔۔۔ 4/1 کھانے کا چمچ
سرخ مرچ ۔۔۔۔۔ ½ کھانے کا چمچ
ٹاٹری ۔۔۔۔۔۔۔۔ ½ کھانے کا چمچ
کٹی ہوئی سرخ مرچ ۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
چکن پاوڈر ۔۔۔۔۔۔۔۔ ½ کھانے کا چمچ
لہسن پاوڈر ۔۔۔۔۔۔ ½ کھانے کا چمچ
نمک ۔۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
بنانے کا طریقہ
چکن کو اچھی طرح صاف کر لیں اور مناسب آ ٹھ حصے کر لیں بس گوشت کی کھال ساتھ ہی رہے اور ضا ئع نہ ہو ۔
اب چلی سوس، ہوٹ سوس ، مرسڈ پیسٹ ، سویا سوس ، لیمن سالٹ ، سرخ مرچ ، ٹاٹری کو اچھے طریقے سے مکس کر دیں اور ایک سرنج میں بھر لیں ۔
باری باری ہر گوشت کے ٹکڑے کو سرنج کی مدد سے اندر سے میرینیٹ کریں۔
اب کٹی ہوئی سرخ مرچ ، چکن پاوڈر ، لہسن پاوڈر ، نمک ( 1 کھانے کا چمچ ) کو گرینڈ کر کے یکجان کر لیں اور اس میں گوشت کو میرینیٹ کر لیں ۔
کم از کم مکمل ایک رات کے لیے گوشت کو میرینیٹ کر کے رکھ دیں ۔
اب ایک برتن میں پانی ، اور ایک ا لگ برتن میں معدہ اور تھوڑا سا کارن فور لے لیں ۔
گوشت کے ٹکڑوں کو باری باری میدے میں اچھےسے مکس کریں اور پھر پانی میں 1 سے 2 سیکنڈ کے لیے ڈبو کر نکال لیں اور پھر دوبارہ اسے میدے میں کوٹنگ کریں ۔
ایک برتن میں آ ئل کو گرم کر لیں ۔
ہلکی آ نچ پر کوٹنگ کیے ہوئے گوشت کو فرائی کریں ۔
لیجیے ! آ پ کی مزیدار البیک چکن تیار ہے ۔