![](https://nextpakistan.com/wp-content/uploads/2024/03/arabian-style-chicken-sandwiches_14_11zon.webp)
- March 1, 2024
- Uzair Zubair
- 0
یہ ایک عربی ڈش ہے ۔ سعودی لوگ اس ڈش کو بہت شوق سے کھاتے ہیں اس میں ڈالے جانے والے مصالحہ جات کی وجہ سے اس کا ایک منفرد ذائقہ ہوتا ہے اور اس کو بنانے کا طریقہ بھی اتنا ہی منفرد ہے ۔ اس ڈش کو پاکستان میں بھی اتنا ہی پسند کیا جاتا ہے ۔ سینڈ وچ بچوں کی بہت پسندیدہ ڈش ہوتی ہے ۔
اجزا
چکنن( بون لس ) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آ دھا کلو
لیموں کا رس ۔۔۔۔۔۔۔۔ 3 کھانے کے چمچ
زیرہ پاوڈر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
ثابت لال مرچ ۔۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
کالی مرچ کا پاوڈر ۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ ۔۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
ادرک اور لہسن کا پیسٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
چاٹ مصالحہ ۔۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
ہرا دھنیا ۔۔۔۔۔۔۔ چند پتے
دہی ۔۔۔۔۔۔ آ دھا کپ
ہری مرچ ۔۔۔۔۔۔ 3 سے 4 عدد
فوڈ کلر ۔۔۔۔۔۔۔ ایک چٹکی
ہلدی ۔۔۔۔۔۔ 2 چٹکی
نمک ۔۔۔۔۔۔۔۔ آ دھا کھانے کا چمچ
آ ئل ۔۔۔۔۔۔ 3 کھانے کے چمچ
کیچپ ۔۔۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
ترکیب
ایک باول میں صاف پانی سے واش کیا ہوا چکن ڈال لیں ۔
چکن میں 1 کھانے کا چمچ ادرک اور لہسن کا پیسٹ ڈال کر چکن میں مکس کر لیں۔
اس کے بعد دہی کو اچھے سے چمچ کی مدد سے بیٹ کر کے چکن میں ڈال دیں اس کے بعد اس میں 1 کھانے کا چمچ چا ٹ مصالحہ ، کٹا ہوا ہرا دھنیا ، کٹی ہوئی ہری مرچیں ، 1 کھانے کا چمچ زیرہ پاوڈر ، 1 کھانے کا چمچ ثابت لال مرچ (پسی ہوئی ) ، کالی مرچ کا پاوڈر 1 کھانے کا چمچ ، 1 کھانے کا چمچ گرم مصالحہ ، 2 چٹکی ہلدی پاوڈر ، 3 کھانے کا چمچ لیموں کا رس ، اور 1 چٹکی فوڑ کلر شامل کر کے تمام مصالحہ جات کو چکن میں اچھے سے مکس کر لیں ، فوڈ کلر ڈالنے سے چکن کا کلر تبدیل ہو کر اسکو مزیدار بناتا ہے ۔
چکن کو مرینیٹ کر کے کم از کم 4 سے 5 گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں تا کہ تمام مصا لحہ جات کا ذائقہ چکن میں مکس ہو جائے
اس کے بعد ایک پین میں 3 کھانے کے چمچ آ ئل ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور اس میں میرینیٹ ہوا چکن شا مل کر کے 10 منٹ کے لیے درمیانی آ نچ پر لگائیں ۔ اس میں پانی شامل نہیں کرنا کیونکہ چکن میں پہلے ہی دہی شامل کیا گیا ۔
10 منٹ پکانے کے بعد چکن کا رنگ پیلا ہو جائے گا کیونکہ اس میں فوڈ کلر بھی شا مل کیا گیا تھا ۔ اس کے بعد چکن کو چولہے سے اتار لیں ۔
سینڈ وچ بن لے کر اسے دو حصوں میں کاٹ کر اس کے دونوں حصوں پر کیچپ لگا کر چکن کی فلنگ کریں ۔ چکن کی فلنگ کے بعد اگر آ پ مزید کیچپ ڈالنا چاہتے ہیں تو ڈال سکتے ہیں اس سے سینڈ وچ کا ذائقہ اور بھی مزیدار ہو جائے گا
لیجیے ! مزیدار عریبین اسٹائل چکن سینڈ وچز تیار ہیں ۔ کیچپ کے ہمراہ پیش کریں ۔