![](https://nextpakistan.com/wp-content/uploads/2024/03/black-forest-cake_16_11zon.webp)
- March 1, 2024
- Uzair Zubair
- 0
بلیک فاریسٹ کیک بچو ں اور بڑوں سب کا ہی پسندید ہ کیک ہے اس کی چاکلیٹ ڈو کی وجہ سے یہ زیاد ہ مزیدار ہوتا ہے ۔ سالگرہ کے موقع پر اسے خاص طور پر بنایا جاتا ہے ۔
اجزا
چینی ( گرینڈ کی ہوئی ) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 کپ
میدہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 کپ
کوکو پاوڈر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 10 کھانے کا چمچ
بیکنگ پاوڈر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1.5 کھانے کا چمچ
نمک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2 چٹکی
انڈے کی سفیدی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 7
انڈے کی ذردی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 6 عدد
ونیلا Essence ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2 کھانے کا چمچ
آ ئل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔5 کھانے کے چمچ
کوکنگ چوکلیٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈیڑھ کپ
گرم پانی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2 سے 3 کھانے کے چمچ
گرم دودھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 کپ
کنڈینس ملک (دودھ )۔۔۔۔۔۔۔۔ 3 سے 4 کھانے کے چمچ
کریم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 500 گرام
چیری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ضرورت .
ترکیب
ایک باول میں گرینڈ کی ہوئی چینی ، میدہ ، کوکو پاوڈر ، بیکنگ پاوڈر ، اور نمک ڈال کر تمام اجزا کو مکس کر کے رکھ دیں ۔
دو الگ برتنو ں میں سات انڈوں کی سفیدی الگ اور چھ انڈو ں کی زردی الگ کر لیں ۔
بیٹر میں انڈوں کی سفیدی ڈال کر اچھے سے بیٹ کریں کہ انڈو کی سفیدی فلفی ہو جائے تو اس میں تھوڑے تھوڑے وقفے سے انڈوں کی زردی شامل کر کے بیٹر میں اچھے طریقے سے بیٹ کر لیں اور ساتھ ہی اس میں ونیلا (Essence) اور 5 کھانے کے چمچ آ ئل ڈال کر کے بیٹ کر لیں ۔
بیٹر سے تیار کردہ پیسٹ میں چینی ، میدہ کو کو پاوڈر، بیکنگ پاوڈر اور نمک کا تیار کر دہ مسکچر تھوڑا تھوڑا ڈال کر مکس کر کے بیکنگ پین میں مکھن کی کوٹنگ کر کے اس میں بٹررکھ کر پیسٹ کو پین میں ڈال کر بیک کر لیں ۔
بیک کرنے کے لیے پہلے سے ہی گرم آ ون میں 30 منٹ کے لیے 220 ڈگری پر بیک کریں ۔
بیک کرنے کے بعد ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں ۔
دوسری طرف چاکلیٹ سیرپ بنانے کے لیے چاکلیٹ کو پگھلا لیں اور جب چاکلیٹ پگھل جائے تو اس میں 2 کھانے کا چمچ چینی ڈال کر، تب تک مکس کریں جب تک کے چینی اچھے سے مکس نہ ہو جائے اور ساتھ ہی ڈیڑھ کھانے کا چمچ کو کو پاوڈر ڈال کر اچھے سے مکس کریں ۔
جب چاکلیٹ سیرپ بن جائے تو اس میں 2 سے 3 کھانے کے چمچ گرم پانی کے ڈال کر اس وقت تک مکس کریں جب تک بالکل سموتھ نہ ہو جائے ۔
ایک کپ دودھ میں 3 سے 4 کھانے کے چمچ گاڑھا دودھ ڈال کر مکس کر لیں
کریم کو بیٹر کی مدد سے فلفی کر لیں
کیک کی ڈو کو درمیان سے دو حصوں میں تقسیم کر لیں ۔ دونوں حصوں پر دودھ کے دو سے تین چمچ ڈال کر اس پر فلفی کریم لگائیں
اور کیک دوسرے حصے کو بھی اوپر رکھ دیں اور کر یم کی اچھے سے کوٹنگ کر دیں ۔
کو ٹنگ کرنے کے بعد کیک کو مزید مزیدار بنانے کے لیے چاکلیٹ سے سجائیں اور اس پر چیری لگائیں ۔
مزیدار بلیک فاریسٹ کیک تیار ہے ۔