![](https://nextpakistan.com/wp-content/uploads/2024/03/Brown-Rice-With-Chicken.jpg)
- March 25, 2024
- Uzair Zubair
- 0
براؤن رائس ود چکن پاکستان میں سٹریٹ فوڈ کے نام سے مشہور ہے اس کو بنانے کا طریقہ بہت ہی سادہ اور آسان ہے یہ بچوں اور بڑوں سب کی ہی پسندیدہ ڈش ہے ۔
اجزاء
چکن۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کلو
چاول ۔۔۔۔۔۔۔۔آدھا کلو
پیاز ۔۔۔۔۔۔۔۔ایک عدد
ثابت زیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔ دو کھا نے کا چمچ
ثابت کالی مرچ 8۔۔۔۔۔۔ سے 9 عدد
لہسن کا پیسٹ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
ٹماٹر۔۔۔۔۔۔ ایک عدد
تیز پتہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک عدد
نمک ۔۔۔۔۔۔حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر۔۔۔۔۔۔۔۔ دوکھانے کا چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر۔۔۔۔۔۔۔۔آدھا کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھا کھا نے کا چمچ
آئل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ
پانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
ترکیب
سب سے پہلے چکن کو صاف پانی سے اچھے سے واش کرکے رکھ لیں۔
ایک برتن میں آدھا کپ آئل ڈال کر گرم کرلیں اور پھر آئل میں چکن ڈال کر فرائی کرلیں چکن کو ہلکا گولڈن ہونے تک فرائی کریں۔
جب چکن ہلکا ہلکا فرائی ہو جائے تو اس کو الگ پلیٹ میں نکال لیں پھر اسی آئل میں ایک عدد بڑا پیاز باریک سلائس میں کٹا ہوا آئل میں شامل کر کے پکائیں ساتھ ہی اس میں دو عدد تیز پتہ ،دو کھانے کے چمچ زیرہ اور 8 سے 9 عدد کالی مرچ ڈال کر پکائیں ۔
جب پیاز کا رنگ تبدیل ہو تو اس میں ایک عدد کٹا ہوا ٹماٹر اور ایک کھانے کا چمچ لہسن کا پیسٹ شامل کرکے پیاز گولڈن براؤن ہونے تک پکائیں۔
جب پیاز گولڈن براؤن ہو جائے تو اس میں ایک گلاس پانی ڈال کر ڈھک دیں تاکہ پیاز کا رنگ نکل آئے ساتھ ہی آدھا کلو چاول لے کر صاف پانی سے اچھے طریقے سے واش کرکے پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔
جب پیاز سے پانی خشک ہو تو اس میں فرائی کیا گیا چکن شامل کرکے اس میں ایک کھانے کا چمچ کٹی ہوئی لال مرچ، آدھا کھانے کا چمچ ہلدی پاؤڈر ،دو کھانے کا چمچ لال مرچ کا پاؤڈر ،آدھاکھانے کا چمچ دھنیا پاؤڈر اور ایک کھانے کا چمچ گرم مصالحہ ڈال کر تمام اجزاء کو چکن کے ساتھ اچھے سے بھون لیں ۔
جب چکن اور مصالحہ جات اچھے سے بھون جائیں تو اس میں تین گلاس پانی ڈال کر ابال آنے تک رکھ دیں۔ جب پانی کو ابال آجائے تو اس میں بھگوئے ہوئے چاول شامل کرکے ڈھک دیں تاکہ چاول اور چکن دونوں ہی اچھے گل جائیں۔ ساتھ ہی ساتھ چاول چیک کر لیں اور جب چاول میں ایک کنی رہ جائے اور پانی بھی تھوڑا ہو توڈھکن پر کپڑا لپیٹ کر چاولوں کو ہلکی آنچ پر چار سے پانچ منٹ کے لیے دم لگائیں ۔
لیجئے مزیدار براؤن رائس ود چکن تیار ہے ٹرے میں نکال کر رائتہ کے ساتھ پیش کریں۔