![](https://nextpakistan.com/wp-content/uploads/2024/03/Chicken-Nuggets.jpg)
- March 25, 2024
- Uzair Zubair
- 0
چکن نگٹس پاکستان میں اسٹریٹ فوڈ کے نام سے جانے جاتے ہیں یہ خاص طور پر بچوں کی سب سے پسندیدہ سنیکس ہیں۔ ان کو بنانے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے۔ اس میں شامل سارے اجزاء ہی آسانی سے مل جاتے ہیں چکن نگٹس کو گھر میں بنانا بہت آسان ہے ۔
اجزاء
ڈبل روٹی ۔۔۔۔۔تین سلائس
دودھ۔۔۔۔۔۔ آدھا کپ
چکن( بون لس)ْ۔۔۔۔۔ 500 گرام
لہسن پاؤڈر۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کھانے کا چمچ
نمک۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ یا حسب ذائقہ
سرخ مرچ ۔۔۔۔۔۔۔آدھا کھانے کا چمچ
کالی مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔آ دھا کھانے کا چمچ
سویا سوس ۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
بریڈ کرمز۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ
انڈا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو عدد
آئل۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
میدہ۔۔۔۔۔۔۔ آ دھا کپ
کارن فلور۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
چکن پاؤڈر۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کھانے کا چمچ
ترکیب
ایک باول میں ڈبل روٹی کے 3 سلائس کے ٹکڑے کر کے ڈالیں اور اس میں آ دھا کپ دودھ شامل کر کے ڈبل روٹی کے ٹکڑوں کو بھگو کر رکھ دیں
چکن کو صاف پانی سے اچھے طریقہ سے واش کر لیں اس کے بعد چکن کو گرائنڈر میں ڈال کر گرائینڈ کرلیں ۔
چکن کو گرینڈ کرنے کے بعد اس میں بھگوئے ہوئے ڈبل روٹی شامل کر کے گرائینڈ کریں ۔ جب چکن اور ڈبل روٹی گرائینڈ ہو جائے تو اس میں آ دھا کھانے کا چمچ لہسن کاپاوڈر ، 1 کھانے کا چمچ نمک ، آ دھا کھانے کا چمچ لال مرچ ۔ آ دھا کھانے کا چمچ کالی مرچ کا پاوڈر ، 1 کھانے کا چمچ سویا سوس اور ایک عدد انڈہ شامل کر کے گرائنڈ کر کے پیسٹ تیار کر کے الگ باول میں نکال کر 30سے 45 منٹ کے لیے فریج میں رکھیں ۔
ایک چھوٹی ٹرے میں آ دھا کپ میدہ ، 1 کھانے کا چمچ کورن فلور اور آ دھا کھانے کے چمچ چکن پاوڈر ڈال کر چمچ سے مکس کر کے رکھ لیں ۔
ایک کپ بریڈ کرمز لے کر اس میں ایک چٹکی کالی مرچ کا پاوڈر اور 2 چٹکی نمک ڈال کر مکس کر کے رکھ لیں ۔ ایک پلیٹ میں انڈہ ڈال کر بیٹ کر لیں۔
نگٹس تیار کرنے کے لیے ہاتھوں پر ہلکا آ ئل لگا کر چکن پیسٹ لے کر چھوٹے چھوٹے شکل کے نگٹس بنا کر میدہ لگا کر انڈہ میں اچھے سے ڈپ کر کے بریڈ کرمز لگا کر تیار کر کے پلیٹ میں رکھ لیں ( تیار کردہ نگٹس کو 30 دن تک فریز بھی کر سکتے ہیں )
ایک پین میں آ ئل گرم کر کے نگٹس کو ہلکی /درمیانی آ نچ پر فرائی کر لیں ۔
لیجیے ! مزیدار چکن نگٹس تیار ہیں ۔ کیچپ کے ساتھ پیش کریں ۔