![](https://nextpakistan.com/wp-content/uploads/2024/02/aloo-ki-tikiya_3_11zon.webp)
- February 9, 2024
- Uzair Zubair
- 0
ٓآلو کی ٹکیاں پاکستان کا ایک مشہور پکوا ن ہے جو کہ بچوں اور بڑوں میں اپنی مثال آ پ رکھتا ہے ۔ یہ پکوان جتنا کھانے میں آ سان ہے اسی طرح اس کے بنانے کا طریقہ بھی بہت آ سان ہوتا ہے ۔ یہ گرماگرم ٹکیاں آ لو کے ساتھ ساتھ مختلف اجزا اور مصالحہ جات سے مل کر بنتی ہیں اور دستر خوان کی رونق بڑھاتی ہیں ۔ان کو گرما گرم سرو / پیش کیاجاتا ہے اور بالخصوص انہیں رائتے ، کیچپ کے ساتھ کھایا جاتا ہے بہت سے لوگ اسے چائے کے ساتھ کھانا زیادہ پسند کرتے ہیں ۔
اجزا
آ ئل۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
آ لو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 3 سے 4 عدد
پیاز ۔۔۔۔۔۔۔ 1 عدد
گاجر ۔۔۔۔۔۔ 1 سے 2 عدد
بند گوبھی ۔۔۔۔۔۔۔ 1 کپ
شملہ مرچ۔۔۔۔۔۔۔ 1 عدد
ہری مرچ۔۔۔۔۔۔۔ 2 سے3 عدد
ہرا دھنیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ 3 سے 4 چمچ
سبز مرچ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔2 سے 3 عدد
کٹی ہوئی لال مرچ ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
نمک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 سے 2 کھانے کا چمچ
زیرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ½ کھانے کا چمچ
خشک دھنیا پاوڈر ۔۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
اجوائن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 3/1 کھانے کا چمچ
چاٹ مصالحہ ۔۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
کارن فلور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2سے 3 کھانے کے چمچ
بنانے کا طریقہ
تمام آلو کو اچھے سے ابا ل لیں ۔ ان کے چھلکے اتار کر انہیں چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ یں ۔
ایک عدد پیاز، گاجر ، شملہ مرچ ، بند کوبھی ، کو بھی بہت چھوٹا چھوٹا کر کے چوپ کر لیں / کاٹ لیں۔
اسی طرح ہرادھنیا اور سبز مرچ کو بھی چھوٹا چھوٹا کات لیں
ایک صاف ڈبے / برتن میں آ لو ڈال لیں ۔ اب اس میں کٹا ہو ا پیاز ، شملہ مرچ، بند گوبھی ، گاجر، ہرا دھنیا ، سبز مرچ ڈال لیں ۔
اسی میں مصالحاجات میں نمک، زیرہ ، خشک دھنیا پاوڈر، اجوائن ،کٹی ہوئی ؛لال مرچ ، چاٹ مصالحہ ، کارن فلور ، ڈال کر اسے ہاتھ سے مکس کریں ۔
انہیں آ پس میں اس طرح مکس کریں کہ سب کچھ اچھے سے گھل مل جائے۔
ملانے کے بعد اب ان کی ٹکیاں بنائیں ۔
ایک پین میں مناسب ( 4 سے 5 چمچ) آئل ڈالیں اور پھر گرم آ ئل میں ان ٹکیوں کو فرائی کریں ۔
دھیمی آ نچ پر انہیں فرائی کریں ۔
لیجیے آ پ کے مزیدار آلو کی ٹکیاں تیار ہیں ۔ آ پ انہیں رائتے ، کیچپ کے ساتھ مہمانوں کو پیش کریں یا خود کھائیں ۔