![](https://nextpakistan.com/wp-content/uploads/2024/03/bbq-paratha-roll_15_11zon.webp)
- March 1, 2024
- Uzair Zubair
- 0
باربی کیو پراٹھا رول پاکستان میں سٹریٹ فوڈ کے نام سے مشہور ہے یہ بچوں اور بڑوں سب کا ہی پسندیدہ کھانا ہے اس میں استعمال کی جانے والی سوس سے اس کا ذ ائقہ اور بھی مزیدار ہو جاتا ہے اور گرین چٹنی کے ساتھ کھانے سے اس کا ذائقہ منفرد ہوتا ہے ۔
اجزا
چکن ۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 کلو
دہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
فریش کریم ۔۔۔۔۔۔۔ 2 کھانے کے چمچ
ہری مرچ کا پیسٹ ۔۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
ادرک کا پیسٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
لیموں کا رس۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2 کھانے کے چمچ
نمک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
سرخ مرچ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
چکن تکہ مصالحہ ۔۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
دھنیا پاوڈر ۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
آ ئل ۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
ہلدی ۔۔۔۔۔۔۔۔ 2 چٹکی
چکن پاوڈر ۔۔۔۔۔۔۔۔ آ دھا کھانے کا چمچ
میدہ ۔۔۔۔۔۔۔ 3 کپ
آ ٹا ۔۔۔۔۔۔۔ 2 کپ
پودینہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک گٹھی
مائیونیز ۔۔۔۔۔۔ 1 کپ
ریڈ چلی سوس ۔۔۔۔۔۔ 3 کھانے کے چمچ
پیاز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 عدد
ترکیب
1 کلو بون لس چکن کو صاف پانی سے واش کر کے باول میں نکال لیں ۔
باول میں چکن لیں اور اس میں 3 کھانے کے چمچ دہی ، 2 کھانے کے چمچ فریش کریم ، 1 کھانے کا چمچ ہری مرچ کا پیسٹ، 1 کھانے کا چمچ اردک کا پیسٹ ، لہسن پیسٹ ، 1 کھانے کا چمچ نمک ، 1 کھانے کا چمچ لال مرچ ، 1 کھانے کا چمچ چکن تکہ مصالحہ ، دھنیا پاوڈر ایک کھانے کا چمچ ، 2 کھانے کے چمچ آ ئل اور 2 چٹکی ہلدی ڈال کر پوری طرح سے مصالحہ جات کو چکن میں مکس کر کے 3 سے 4 گھنٹے کے لیے رکھ دیں ۔
دوسرے باول میں پراٹھا بنانے کے لیے 3 کپ میدہ ، 2 کپ آ ٹا ، 2 کھانے کے چمچ نمک ، اور 1 کھانے کے چمچ آ ئل ڈال کر مکس کریں اور ساتھ ساتھ تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر گوند لیں ، جب آ ٹا نرم ہو جائے تو اس کو 15 سے 20 منٹ کے لیے رکھ دیں ۔
گرین چٹنی بنانے کے لیے گرائینڈ ر میں پودینہ ۔3 سے 4 ہری مرچیں ، 1 کھانےکا چمچ زیرہ پاوڈر ، 1 کھانے کا چمچ انار دانہ ، نمک اور تھوڑا پانی ڈا ل کر اچھے سے گرینڈ کر کے ایک کپ دہی میں ڈال کر اچھے سے مکس کر لیں اور چٹنی تیار کر لیں ۔
سوس تیار کرنے کے لیے مائیونیز اور ریڈ چلی سوس کو مکس کر کے تیار کر لیں
میرینیٹ چکن کو سیخ میں لگا کر کوئلو ں پر پکا ئیں ، کوئلوں کو پہلے ہی انگیٹھی میں ڈال کر گرم کر لیں جب تک اچھے سے پک جائیں تو سیخ سے نکال کر پلیٹ میں رکھ دیں
ساتھ ہی چھوٹا پیرا لے کر باریک پڑاٹھا تیار کر لیں ۔ پراٹھا پر ہلکا ہلکا آ ئل لگا کر پکائیں ۔
پراٹھا پلیٹ میں رکھ کر اس پر پہلے سوس لگائیں اور پھر اس میں چکن تکہ کی بوٹیاں رکھ کر کیچپ اور پیاز لگا کر پراٹھا کو اچھے سے رول کر کے کاغذ میں لپیٹ کر گرین چٹنی اور سوس کے ساتھ پیش کریں ۔