![](https://nextpakistan.com/wp-content/uploads/2024/03/Besni-Paratha.jpg)
- March 25, 2024
- Uzair Zubair
- 0
بیسنی پراٹھا کا ذائقہ سب سے منفرد ہے ۔ بچے اور بڑے سب ہی بیسنی پراٹھا ،ناشتہ میں شوق سےکھاتے ہیں ۔
اجزا
بیسن ۔۔۔۔۔۔۔ 2 کپ
لال مرچ پاوڈر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2 کھانے کے چمچ یا حسب ذائقہ
زیرہ پاوڈر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
نمک ۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ یا حسب ضرورت
ثابت دھنیا ۔۔۔۔۔۔۔ آ دھا کھانے کا چمچ
ہلدی پاوڈر ۔۔۔۔۔۔۔۔ آ د ھا کھانے کا چمچ
اجوائن ۔۔۔۔۔۔ 2 چٹکی
مکس اچار ۔۔۔۔۔۔۔ 3 کھانے کے چمچ
ہرا دھنیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ چند پتے
پانی ۔۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
گھی ۔۔۔۔۔۔۔ آ دھا کپ
سفید آ ٹا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 3 کپ
ترکیب
ایک پین میں 2 کپ بیسن دال کر چو لہے پر رکھ کر 4 سے 5 منٹ کے لیے ہلکی آ نچ پر روسٹ کریں اور پھر ایک باول میں نکال لیں ۔
لہسن میں 2 کھانے کے چمچ لال مرچ ، 1 کھانے کا چمچ زیرہ پاوڈر ۔ 1 کھانے کا چمچ نمک ، آ دھا کھانے کا چمچ ثابت دھنیا ، آ دھا کھانے کا چمچ ہلدی پا وڈر ، 2 چٹکی اجوائن ، 3 کھانے کے چمچ مس اچار اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھے سے مکس کریں ۔
لہسن میں تمام مصالحہ جات مکس کرنے کے بعد اس میں آ دھا کپ گھی شامل کر کے اچھے سے مکس کریں اور پھر تھوڑا تھوڑا پانی شامل کر کے نرم لہسن کا پیسٹ تیار کر کے رکھ لیں ۔
پراٹھا بنا نے کے لیے 3 کپ سفید آ ٹا ایک باول میں ڈال کر اس میں آ دھا کھانے کا چمچ نمک ، 2 کھانے کے چمچ گھی شامل کر کے اچھے سے مکس کریں اور پھر ساتھ ہی تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر گوندھ کر 30 منٹ کے لیے ڈھک دیں ،
آ ٹے کا در میانی سائز کا پیرا لے کر بیلن کی مدد سے بیل لیں ۔
پھر ایک پیر ے پر لہسن کا تیار کردہ پیسٹ حسب ضرورت لگا کر اچھے سے پھیلا کر دوسرا پیرا اس پر رکھ دیں اور پھر دونوں پیروں کو بیلن کی مدد سے بیل لیں۔
توا کو چولہے پر رکھ کر گرم کر لیں اور اس پر تیار کردہ بیسن کی روٹی ڈال کر حسب ضرورت آ ئل لگا کر دونوں سا ئیڈ سے پکا لیں ۔
لیجیے ! مزیدار بیسنی پراٹھا تیار ہے ۔ چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔