- February 9, 2024
- Uzair Zubair
- 0
آلو کا پراٹھا ایک مشہور پاکستانی ناشتہ ہے ۔ یہ چپا تی کی شکل میں ہوتا ہے جس میں ا ٓلو کا مسالہ ڈالا جاتا ہے ۔ آلو کا پراٹھا بچوں ، بڑوں اور نوجوانوں سب میں بے حد پسند کیا جاتا ہے ۔ آلو کے پراٹھے کو چائے، دہی ، او رائتے کے ساتھ کھانے میں اس کے ذائقے میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے ۔
اجزا
گندم کا آ ٹا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2 سے 3 کپ
آ ئل ۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
آلو۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کلو گرام
پیاز ( چھوٹا سائز)۔۔۔۔۔۔ 1 عدد
کٹا ہواخشک دھنیا ۔۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
زیرہ پاوڈر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
لال مرچ ۔۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
نمک ۔۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
کالی مرچ ۔۔۔۔۔۔ چمچ کا چوتھائی
گرم مصالحہ ۔۔۔۔۔۔۔ ½ کھانے کا چمچ
ہری مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔ سے عدد
ہرا دھنیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ 3 سے 4 کھانےکا چمچ
بنانے کا طریقہ
ایک برتن یا پرات میں گند م کا آ ٹا گوند لیں ۔ گندم کے آ ٹے میں 2 سے 3 چمچ معدہ ، ایک کھانے کا چمچ نمک اور ایک کھانے کا چمچ آ ئل ڈال کر اچھے سے گوند لیں اور گوندنے کے بعد تھوڑی دیر کے لیے رکھ دیں ۔
آلو کو ابال کر ، ان کا چھلکا الگ کر لیں اور ایک برتن میں ان کو ہاتھ کے ساتھ مسسل لیں ۔
ایک پین میں ایک کھانے کا چمچ آ ئل ڈالیں اور اس میں باریک چوپ کیا ہوا چھوٹے سائز کا پیاز اور آلو ڈال دیں اور ہلکی ا ٓنچ پر ہلکا سا فرائی کریں ۔
مصالحہ جات میں کٹا ہوا خشک دھنیا ، زیرہ پاوڈر ، لال مرچ، نمک ، کالی مرچ ، گرم مصالحہ اس میں ڈال دیں اور آ پس میں مکس کریں ۔
اب اسے کسی اور برتن میں ڈال کر ٹھنڈا کر لیں ۔
ٹھنڈا ہونے کے بعد اس میں ہری مرچ نہا یت باریک کوٹ کر ، باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا ڈا ل لیں اور ہاتھ سے مکس کریں ۔
اب پراٹھوں کے لیے آ ٹے کا ایک گول پیڑا بنائیں اور اس پیڑے کی ٹکی بنا کر اس میں آلو کی فلنگ کر دیں ۔
اس ٹکی کو بیلنے کی مدد سے روٹی کی شکل میں بیل لیں ۔
آلو فلنگ روٹی کو توے پر ڈالیں اور آ ئل / گھی کی مدد سے پراٹھا بنائیں ۔
لیجیے ! آپ کا مزیدا ر آ لو کا پراٹھا تیار ہے ۔
آپ اسے رائتے ، دہی ، یا چائے کے ساتھ ناشتہ میں یا دو پہر کے کھانے میں بہت مزے سے کھا سکتے ہیں ۔